(24نیوز)حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا،وفاقی حکومت اور مزید 18آئی پی پیز میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے،سب سے بڑے آئی پی پی کیپکو نے بھی ایم او یو پر دستخط کر دیئے،چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین بھی موقع پر موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو پاور کمپنی کے پاس 1600میگاواٹ بجلی بنانے کا لائسنس ہے،17ونڈ پاور کمپنیوں کے ساتھ بھی ماسٹرلیول معاہدہ ہوگیا،ایم او یو کے تحت ٹیرف میں کمی اور مراعات دی جائیں گی۔
وفاقی کابینہ اور آئی پی پی بورڈز کی منظوری کے بعد باضابطہ معاہدہ ہوگا،ای سی سی اور وفاقی کابینہ سے معاہدوں کی آئندہ ہفتے منظوری متوقع ہے،واضح رہے کہ 47میں سے 41آئی پی پیز اب تک حکومت کے ساتھ ایم او یو کرچکی ہیں۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بڑا اقدام،18 آئی پی پیز کیساتھ معاہدہ طے پاگیا
Jan 30, 2021 | 23:47:PM