(24نیوز) امریکی صحافی ڈینئل پرل کے والدین نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈینیئل پرل کا خاندان عمرشیخ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔
ڈینئل پرل کے ا ہلخانہ کا کہنا ہے کہ عمرشیخ نے 18 برس جھوٹ بولنے کے بعد عدالت کے نام خط میں اعتراف جرم کیاتھا،عمر شیخ نے ڈینئل پرل کے اغوا برائے تاوان کا اعتراف کیا تھا۔
ڈینئل پرل کے والدین نے کہا ہے کہ یہ ناقابل یقین ہے کہ عمر شیخ کو کلین چٹ دے کر رہا کرنے کا حکم دیا گیا، کیس میں ملزمان کے رہائی کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عمر شیخ،اس کے ساتھیوں کو ڈینئل پرل کے اغوا،بہیمانہ قتل پر سزا ملنی چاہیے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈینئل پرل قتل کیس کے چار ملزمان کی رہائی کاحکم دیاتھا جبکہ سندھ حکومت کی درخواست پر وفاقی حکومت نے بھی فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈینئل پرل کے والدین کا سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائرکرنے کا فیصلہ
Jan 30, 2021 | 23:54:PM