طوفانی بارشوں کی پھر سے انٹری۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آج ملک بھرمیں موسم خشک اور سردرہنے، رات گئے ٹھنڈی ہوائیں چلنےکا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ شمال مغربی ہواؤں کیساتھ سسٹم پنجاب کا رخ کرے گا جو فروری کے وسط میں طوفانی بارشوں کا باعث بنے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاوہ سکردو ، استور، ہنزہ، خیبرپختونخوا میں چترال اور دیگر بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرداورخشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دلہے کی عجیب حرکت۔۔دلہن آپے سے باہر ۔۔دو خاندان لڑ پڑے۔۔آخر ہوا کیا تھا؟
محکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2ڈگری سینٹی گریڈ ،قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت11،سبی میں کم سے کم درجہ حرارت7،نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5ڈگری سینٹی ریکارڈریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا حیران کن فیچر۔۔صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی