دوستی ختم ہونے کا رنج۔۔لڑکے نے لڑکی سے ایسا بدلہ لیا کہ انسانیت شرما جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لڑکی سے دوستی ختم ہونے کے بعد اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کے خلاف کیس پر سماعت،عدالت نے ملزم احسن شوکت کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے ملزم کے خلاف کیس پر سماعت کی.ملزم نے خاتون سے دوستی ختم ہونے کے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ ملزم نے خاتون کی تصاویر نازیبا الفاظ کے ساتھ پوسٹ کی۔ملزم نے خاتون سے بدلہ لینے کے غرض سے تصاویر اپلوڈ کیں،ملزم کو اس بات پر رنج تھا کہ لڑکی نے اسے چھوڑ دیا ہے،ملزم سے جعلی اکاؤنٹس ریکور کئے جانے ہیں۔ پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔جس کے بعد عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشوں کی پھر سے انٹری۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی