کپل شرما کی ماہانہ آمدن کتنی؟۔۔ جان کرآپ دنگ رہ جائینگے

Jan 30, 2022 | 14:26:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  معروف بھارتی کامیڈین  کپل شرما نے فوربس انڈیا سیلیبریٹی لسٹ میں ٹاپ 100 میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

 ایک رپورٹ کے مطابق، کپل شرما کے پاس مجموعی طور پر 242 کروڑ روپے کی جائیداد ہے۔ کپل شرما ایک ماہ میں 3 کروڑ سے زیادہ کما لیتے ہیں اور ایک سال میں اس کی کمائی 36 کروڑ روپے بنتی ہے۔ 

کپل شرما کے بارے میں ایک اور بات شاید آپ نہیں جانتے ہوں گے اور وہ یہ کہ وہ ٹی وی کے ایک ایپی سوڈ کے 40 سے 90 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  فضائی سفر کرنیوالوں کے لئے انتہائی خبر آ گئی
 وہ ایک برانڈ انڈورسمنٹ کے لیے 1 کروڑ روپے لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ان دنوں نیٹ فلکس شو ’کپل شرما - آئی ایم ناٹ ڈن یٹ‘بھی کر رہے ہیں لیکن اس شو میں وہ بات نہیں ہے جو ان کے ٹی وی شو میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا بے قابو۔۔ سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا اعلان

کپل شرما کا  پرتعیش گھر ممبئی کے انتہائی پوش علاقے میں ہے۔ ان کے گھر کی قیمت آٹھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کپل شرما کی ملک بھر میں کئی رئیل پراپرٹیز بھی ہیں۔

ان کے علاوہ کپل کے پاس کئی مہنگی اور لگژری گاڑیاں بھی ہیں جن میں ''رینج روور ایوکیو'' ، والوو ایکس سی 90، مرسیڈیز بینز ایس ڈی فور اور ایک کسٹمائزڈ وینٹی وین شامل ہیں ۔

مزیدخبریں