(24نیوز) نجی ٹی وی چینل کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ ملزم شملہ پہاڑی ڈیوس روڈ پر گولیاں مار کر فرار ہوگئے تھے، گولیاں مارنے والے 2 ملزم موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
اس واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آچکی ہے، شوٹر کو گاڑی کی دائیں جانب سے فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ملزم نے گاڑی کے پاس آتے ہی گولیاں چلائیں،ملزم 10سے زائد فائر کر کے موقع سے فرار ہوا ۔
پولیس کے مطابق ملزم نے لین دین کے تنازعے پر اجرتی قاتلوں سے حسنین شاہ کو قتل کرایا۔ملزم عامر بٹ نے حسنین شاہ کو قتل کروانے کا اعتراف کر لیا ہے۔
موٹرسائیکل سوار شوٹر کو اس کا ساتھی گاڑی سے مکمل ریکی کر کے معلومات دے رہا تھا۔ گرفتار ملزم عامر بٹ نے اپنے بھائی شاہد بٹ اور دوست فرحان کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملز م فرحان شاہ نے عامر بٹ کے کہنے پر 5 لاکھ میں شوٹر ہائر کروایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دوستی ختم ہونے کا رنج۔۔لڑکے نے لڑکی سے ایسا بدلہ لیا کہ انسانیت شرما جائے
گرفتار ملزموں میں عامر بٹ مالک گولڈ ایشیا جیولر، فرحان شاہ، امجد پاشا اور سید حیدر عباس شامل ہیں جبکہ ملزمان زین عرف عبداللہ (شوٹر)، یاسر عر ف رگو (شوٹر)، سید طاہر شاہ، شاہد بٹ(بھائی عامر بٹ) تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا حیران کن فیچر۔۔صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی