(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف کینیڈین ہم منصب کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزیراعظم نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلاموفوبیا پرمذمتی بیان کاخیرمقدم کرتا ہوں ، کینیڈین وزیراعظم کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اسلاموفوبیا کےخاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہو گا، جسٹن ٹروڈو کا بروقت اقدام اس مطالبے کی حمایت ہے جو میں دہراتا رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا بے قابو۔۔ سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا اعلان
دوسری جانب وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہو گئے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈونےبھی اس کی مذمت کی ہے اور اسلامو فوبیا کےسدباب کیلئےخصوصی نمائندہ مقررکرنےکافیصلہ کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:انوشکا شرما کی خوبصورت تصویر کے چرچے۔۔ 2 گھنٹے میں کتنے لائکس ملے ؟