بالی وڈ  اداکارہ کاجول  خطرناک وائرس کا شکار

Jan 30, 2022 | 15:53:PM

   (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کاجول بھی بھارت میں جاری کورونا کی تیسری لہر کا شکار ہوگئیں۔

بالی وڈ اداکارہ کاجول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بیٹی کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں بتایا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

 اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نہیں چاہتی کہ کوئی میری لال ناک والی تصویر دیکھے، لہٰذا میں یہ حسین مسکراہٹ دنیا کو دکھا رہی ہوں۔

 یہ بھی پڑھیں:انوشکا شرما کی خوبصورت تصویر کے چرچے۔۔ 2 گھنٹے میں کتنے لائکس ملے ؟

 اداکارہ کی بیٹی نائسا دیوگن ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:کورونا بے قابو۔۔ سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا اعلان

اداکارہ کاجول کو ان کے چاہنے والے جلد صحت یابی کی دعائیں دے رہے ہیں جب کہ کچھ مداح ان کی بیٹی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی بیٹی نائسا دیوگن ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
 

مزیدخبریں