دلہے کی عجیب حرکت۔۔دلہن آپے سے باہر ۔۔دو خاندان لڑ پڑے۔۔آخر ہوا کیا تھا؟

Jan 30, 2022 | 15:56:PM

 (ویب ڈیسک)بھارت میں شادی کی تقریبات میں کچھ نہ کچھ ایسا ہو جاتا ہے کہ اس پر یقین کرنا بھی مشکل ہوتا ہے کہ انتی سی بات پر شادی ٹوٹ جاتی ہے؟بھارتی ریاست اترپردیش میں دلہے نے روایت کے مطابق  دلہن کو ورمالا ’’ہار‘‘ پہنانے کے بجائے اس پر پھینک دی  جس پر دلہن کو غصہ آ گیا اور اس نے شادی سے انکار کر دیا۔

اوریا ضلع سے تعلق رکھنے والی دلہن دولہے کے رویے سے ناراض ہوگئی اور اپنی شادی منسوخ کردی،اہل خانہ نے دلہن کو شادی کی رسومات جاری رکھنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے والدین کی بات ماننے سے انکار کردیا، دلہن کے  انکار پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا اور معاملے کو سلجھانے کے لیے پولیس کو بلایا گیا۔

دونوں خاندانوں کی جانب سےشادی کے موقع پر ایک دوسرے کو دیئے گئے تحائف واپس کردیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیںدوستی ختم ہونے کا رنج۔۔لڑکے نے لڑکی سے ایسا بدلہ لیا کہ انسانیت شرما جائے
 خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست بہار میں شادی کے عین وقت لڑکے کی شکل دیکھنے کے بعد دلہن نے شادی سے صاف انکار کیا اور تقریب سے اٹھ کر چلی گئی تھی۔دولہا کو دیکھنے کے بعد لڑکی نے شور کیا اور اہل خانہ کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔ دلہن کے شور شرابے کے بعد دونوں فریقین میں جھگڑا شروع ہوا، جس کے بعد لڑکی کی بہن اُسے منڈپ سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب۔۔دلہن کا کزن کیساتھ ڈانس۔۔دلہے کو غصہ کرنا مہنگا پڑ گیا
 

مزیدخبریں