والدین کی نصیحت یاد ہے۔۔شاہ رخ خان نے بچپن کا قصہ سنا دیا

Jan 30, 2022 | 16:39:PM
شاہ رخ خان کی بچوں کو نصیتحیں
کیپشن: شاہ رخ خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے والدین کی دی ہوئی نصیحتیں جوکہ اُنہیں سب سے بہترین لگیں، آج کل کے نوجوانوں کو بتائی ہیں۔ 

بالی ووڈ سپرسٹارشاہ رخ خان کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں اداکار بچپن میں اپنےوالدین کی جانب سے ملنے والی نصیحتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 شاہ رخ نے اپنے اس انٹرویو میں بتایا کہ ’اُن کے والد نے اُنہیں ایک بار نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو کچھ نہیں کرتے وہ بھی کمال کرتے ہیں‘۔

 یہ بھی پڑھیں:انوشکا شرما کی خوبصورت تصویر کے چرچے۔۔ 2 گھنٹے میں کتنے لائکس ملے ؟
 اداکار نے اپنے والد کی اس نصیحت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’ اُن کے والد نے کہا تھا کہ اگر آپ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں، خوش رہنا چاہتے ہیں، کچھ کرنا چاہتے ہیں، اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہونا چاہتے ہیں تو آپ کچھ بھی نہ کریں کیونکہ جو کچھ نہیں کرتے وہ بھی کمال کرتے ہیں‘۔

 کنگ خان نے مزید کہا کہ’ اُن کی اس نصیحت کے پیچھے وجہ یہ تھی کہ والدین جو ہیں وہ دل سے چاہتے ہیں کہ ان کے بچے جو بھی کام کریں اچھے طریقے سے کریں اور اسی لیے وہ اپنے بچوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں ‘۔

 یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکارہ کاجول خطرناک وائرس کا شکار

 شاہ رخ خان نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ’ یہ بات آپ اس وقت سمجھیں گے جب آپ خود والدین بنیں گے‘۔جب ہم بڑے ہو رہے ہوتے ہیں تو اس دوران ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہےاور اکثر ہم کسی کی سنتے بھی نہیں ہیں‘۔

 انہوں نے بتایا کہ جب وہ ایسی عمر سے گزررہے تھے تو اُن کے والدین نے اُنہیں کچھ نصیحتیں کیں۔ انہوں نےاپنی والدہ سے ملنی والی نصیحت کےبارےمیں بتایا کہ’ والدہ کہتی تھیں کہ کبھی اپنے والد کی طرح ضرورت سے زیادہ اچھا، ایماندار اور سچ بولنے والا مت بننا‘۔

 اداکار نے مزید کہا کہ’ اُن کی والدہ کہتی تھیں کہ حیقیقت پسند بننا، بہت محنت کرنا اور پیسے کمانا‘۔

 
اداکار نے بچپن کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ’اُنہوں نے اپنے والد سے ایک بار پوچھا کہ کیا ساؤتھ ایکسٹینشن سائیکل پر چلے جائیں جس پر اُن کے والد نے کہا کہ ہم جب تمہاری عمر کے تھے توپہاڑوں پر ننگے پاؤں چڑھ جاتے تھے‘۔اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’ پھر والد نے اُن سے کہا کہ تم اس عمر میں کیا سوال پوچھ رہے ہو کہ سائیکل پر چلا جاؤں، جاؤنا یار اس قسم کی باتیں مت کیا کرو‘۔

 یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کی ماہانہ آمدن کتنی؟۔۔ جان کرآپ دنگ رہ جائینگے

 اُنہوں نے والد کے بارے میں مزید بتایا کہ’ اور ایک دن والد نے ان سے کہا کہ وہ اداکار کو کبھی نہیں کہیں گے زندگی میں یہ بنو اور یہ نہ بنو کیونکہ جو کچھ نہیں کرتے وہ بھی کمال کرتے ہیں تو ضروری یہ ہے کہ آپ خوش رہو‘۔ اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے خیال میں یہ ان کے والد کی دی ہوئی سب سے بہترین نصیحت ہے۔