(24 نیوز)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی )نے بلدیاتی قانون کیخلاف دھرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک حکمران ہماری بات نہیں مانیں گے ہم یہیں موجود ہیں ،میں اکیلا بھی رہ گیا تو یہیں بیٹھوں گا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کا ارادہ موخر کردیا،کراچی کا امن تباہ نہیں کرنا چاہتے نہ حکمرانوںکو مشکل میں ڈالیں گے ،مصطفی کمال نے کہاکہ اگر وزیراعلیٰ کو ہماری آواز نہیں آرہی تو دروازے پر آکر آواز لگائیں گے،ان کا کہناتھا کہ ہمارے کارکنان کو کوئی پولیس نہیں روک سکتی ،اختیارات اور وسائل گلی محلوں کے منتخب نمائندوں تک پہنچنے چاہئیں ، اگر گلی کا نمائندہ کرپشن کرے گا تو عوام اسے خود گریبان سے پکڑیں گے۔چیئرمین پی ایس پی نے کہاکہ صوبوں کو 56 فیصد قومی آمدن سے ملتا ہے، صوبوں کو قرضے واپس نہیں کرنے صحت تعلیم پر خرچ کرنے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ہمیں اختیارات نہیں وسائل بھی چاہئیں ۔
یہ بھی پڑھیں: PTI کو ایک اور بڑا جھٹکا۔۔ JUI نے بڑی وکٹ اڑا دی