ملتان میں 4 سالہ بچی کے اغوا کا ڈراپ سین۔۔اغوا کار کون؟جان کر آپ بھی پریشان ہو جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملتان میں چار سالہ انعم ارشد کے اغوا کا ڈراپ سین، بچی کا والد ہی اغوا کار نکلا، والد اپنے ہمسایوں کو اغواءمیں ملوث کرنا چاہتا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے نیو زکریا ٹاو¿ن سے لاپتہ ہونے والی 4 سالہ انعم ارشد کو چند ہی گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا،ترجمان کے مطابق بچی کے والد ارشد نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی 4 سالہ بیٹی انعم ارشد کو چاہ لومڑی والا نیو زکریا ٹاو¿ن سے اغوا کر لیا گیا ہے،بچی کے اغوا کی اطلاع پر پولیس نے بروقت اغوا کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا،سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچی کو فوری بازیاب کروانے کے احکامات جاری کیے،ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کی سربراہی میں بچی کو بازیاب کروانے کے لیے آپریشن کیا گیا،ایس پی گلگشت ڈویڑن حسن جہانگیر، ایس ڈی پی او نیو ملتان حیدر حسین، اور ایس ایچ او سیتل ماڑی اور تھانہ کے دیگر پولیس افسران نے آپریشن میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا
ترجمان پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اور تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بچی کو تھانہ گلگشت کے علاقے نواب پور روڈ سے اصغر کالرو کے گھر سے بازیاب کروایا اور ملزم اصغر گرفتار کر لیا گیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کا والد4سالہ انعم کو اصغر کالرو سے سازباز ہوکر خود ہی چھوڑ کر گیا تھا اور اپنے ہمسایوں کو اغوا کے مقدمہ میں ملوث کرنا چاہتا تھا جن سے اسی روز معمولی جھگڑا ہوا تھا،پولیس نے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو تلاش کر کے نہ صرف بازیاب کروایا بلکہ بچی کے والد کے عزائم کو بھی بے نقاب کیا پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس وقوعہ میں ملوث بچی کا والد ارشد اور ارشد کا دوست عبد العزیز تاحال مفرور ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے ہولناک وار۔۔ تعلیمی ادارے بند کرنیکا فیصلہ !!