(ساجد بلوچ) دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن ملک بھر میں جاری ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن میں آئی ای ڈی ماسٹر مائنڈ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں آئی ای ڈی ماسٹر مائنڈ سمیت 2 خطرناک دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: کندھ کوٹ، پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈاکو ہلاک
آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ سے ہے جو پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔