پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکار،ڈالربلند ترین سطح کو چھو گیا

Jan 30, 2023 | 11:12:AM

(اشرف خان) ڈالر کی اونچی اُڑان جاری ہے، انٹربینک (interbank market) میں ڈالر نئی بلند سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 267 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کا ریٹ 272 روپے ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 40 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 267 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کا ریٹ 272 روپے ہے۔

ماہرین کےمطابق ڈالر کی طلب میں اضافے کےباعث روپے کی قدر پر شدید دباؤ دیکھا جا رہاہے۔

ضرور پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ،پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

گزشتہ ہفتے  جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔ جمعہ کے روز بھی انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 57 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 257 روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 6 روپے 67 پیسے مہنگا ہوکر 262 روپے تک جا پہنچا ہے۔

 گزشتہ ہفتے  انٹربینک میں ڈالر 31 روپے سے زیادہ مہنگا ہوااور پاکستان کے قرضوں میں 3950 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں