اے این ایف کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انسداد منشیات فورس کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتےہوئے خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار کرلیے۔
اے این ایف اور اے ایس ایف نے باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والےملزم کے پیٹ سے چرس بھرے 3 کیپسولز برآمد کرلیے، بنوں کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ایک اور کارروائی میں برہان انٹر چینج کے قریب مردان کی رہائشی خاتون سے 12 کلو چرس برآمد کرلی۔
یہ بھی پڑھیے: سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، آئی ای ڈی ماسٹر مائنڈ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
اے این ایف حکام کے مطابق راولپنڈی فیض آباد بس سٹاپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خیبر کے رہائشی ملزم سے 180 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں، برآمدہ نشہ آور گولیاں لیپ ٹاپ کے اندر چھپا کر سمگل کی جا رہی تھیں۔
دوسری جانب اے این ایف اور رینجرز کی کراچی کھارادر میں مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں پشاور کے رہائشی ملزم سے 2 کلو ہیروئن اور 2 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔