شاہین آفریدی فیشن ڈیزائنر بن گئے؟

Jan 30, 2023 | 11:27:AM

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا 8 واں ایڈیشن فروری اور مارچ میں کھیلا جائے، اس سلسلے میں تمام ٹیمیں گراؤنڈ کے اندر اور باہر کیلئے تیاریاں کررہی ہیں۔

ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی وکٹیں اُڑانے کے بعد فیشن ڈيزائنر بھی بن گئے۔

شاہین آفریدی پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں سیزن کیلئے اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کی نئی کٹ ڈیزائن کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بیلجیئم کو شکست،جرمنی تیسری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ جیت لیا

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’شاہین آفریدی ہمارے کپتان ہیں، نئی کٹ بھی وہی ڈیزائن کر رہے ہیں‘ جیسے وہ وکٹیں گراتے ہیں ان کا کٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا‘۔

پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہورہا ہے، لاہور قلندرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

مزیدخبریں