بھارت کی کیویز کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے فتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 99 رنز ہی بناسکی۔
کپتان مچل سینٹنر 19 رنز کی ناقابل شکست اننگ کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ بھارت کی جانب سے ارشدیب سنگھ نے 2 ، دیپک ہوڈا، کلدیپ اور واشنگٹن سندر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
India held their nerve to win with one ball remaining! #INDvNZ ???? Scorecard: https://t.co/6iWNedCshI pic.twitter.com/ts9sv5vYpZ
— ICC (@ICC) January 29, 2023
جواب میں بھارتی ٹیم نے آخری اوور کی ایک گیند قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنا کر ہدف مکمل کیا، سوریا کمار یادیو کی 31 گیندوں پر 26 رنز کی اننگ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کو بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔