(24 نیوز) ایران میں سفارتخانے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد آذربائیجان نے اپنا سفارتی مشن واپس بلا لیا، جس کے بعد سفارتی مشن باکو واپس پہنچ گیا۔
سفارتی مشن میں آذربائیجان کے سفیر اہلیہ اور بچوں سمیت عملے کے دیگر افراد شامل ہیں۔ باحفاظت باکو پہنچنے پر حکومت کی جانب سے مشن کا شاندار استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون، اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
یاد رہے کہ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں چیف سیکیورٹی آفیسر ہلاک جبکہ 2 سیکورٹی گارڈز زخمی ہوگئے تھے۔