کنگنا رناوت نے فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کیوں دی؟

Jan 30, 2023 | 13:37:PM

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا نام تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔کنگنا رناوت نے جن کا حال ہی میں ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال ہوا ہے، اُنہوں نے ایک بار پھر سے بھارتی فلم انڈسٹری پر تنقید کرنا شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اُنہوں نے باکس آفس پر فلم’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کی تعریف کرنے کے ایک دن بعد ہی ٹوئٹر پر فلم کو تنقید کا نشانہ بنا لیا اور فلم کا نام تبدیل کرکے ’پٹھان‘ کے بجائے’انڈین پٹھان‘ رکھنے کا مشورہ دے دیا۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ سب لوگ جو فلم ’پٹھان‘ کو نفرت پر محبت کی جیت کہہ رہے ہیں، میں مانتی ہوں کہ یہ محبت کی جیت ہے۔اُنہوں نے یہ بات واضح کرتے ہوئے کہ کس کی محبت کس کی نفرت پرجیتی ہے، لکھا کہ اس فلم کے ٹکٹ خریدنے اور اسے کامیاب بنانے میں بھارتیوں کی محبت شامل ہے جہاں 80 فیصد ہندو رہتے ہیں اور پھر بھی اس ملک میں بننے والی فلم کا نام ’پٹھان‘ ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ اس فلم میں ہماری دشمن قوم پاکستان اور آئی ایس آئی کو مثبت انداز میں دِکھایا گیا ہے، یہ بھارت کا وہ جذبہ ہے جو اس ملک کو نفرت  سے بالاتر مہان بناتا ہے، یہ بھارت کی محبت ہے جس نے دشمنوں کی نفرت اور گھٹیا سیاست پر فتح حاصل کی ہے۔

نہوں نے مزید لکھا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے بڑی امیدیں لگا لی ہیں براہ کرم یاد رکھیں کہ پٹھان صرف ایک فلم ہو سکتی ہے، گونجے گا تو یہاں صرف جئے شری رام۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ ملہوترا نے کیاراایڈوانی سے شادی کرلی ؟

کنگنا رناوت نے لکھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ بھارتی مسلمان محب وطن ہیں اور افغانی پٹھانوں سے بہت مختلف ہیں، اصل بات یہ ہے کہ بھارت کبھی افغانستان نہیں بنے گا، ہم سب جانتے ہیں کہ افغانستان میں کیا ہو رہا ہے، اس لیے فلم ’پٹھان‘ کا مناسب نام اس کی کہانی کے مطابق ’انڈین پٹھان‘ ہے۔

مزیدخبریں