پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر حافظ نعیم الرحمان نے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Jan 30, 2023 | 15:01:PM

(سید نعمان گل)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کردی۔ ان کا کہناہےکہ آج کے سیاستدان ایک دوسرے کے سہولت کار بن کر عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈال کر اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں، بلدیاتی الیکشن کو ہوئے پندرہ دن گزر گئے لیکن اس کا مکمل نہ ہونا باعث تشویش ہے۔
 

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ محدود طبقے کے حکمرانوں نے پڑھے لکھے عوام کو جاہل بنا رکھا ہے۔ آج پاکستان کےعوام مہنگائی کی صورت میں انکی عیاشیوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔ حکمران طبقہ اپنے خرچے، دفاعی بجٹ اور پروٹوکول میں کمی کرے تو مہنگائی میں کمی آسکتی ہے۔

ضرور پڑھیں :اگر 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو کیا ہو گا؟ بیرسٹراعتزاز احسن نے حکومت کو خبردار کردیا
حافظ نعیم الرحمان نے اتنے دن گزر نے کے باوجودبلدیاتی انتخابی عمل مکمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ اپنےووٹ کےتحفظ کیلئے جدو جہد جاری رہے گی ۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے گزشتہ روز کوہاٹ میں مدرسے کے طلبا کی کشتی ڈوبنے اور لسبیلہ میں کوچ حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار بھی کیا ۔

مزیدخبریں