بھارت کے تاریخی باغ کا نام تبدیل کیوں کیا گیا؟

Jan 30, 2023 | 15:14:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بھارت کے تاریخی باغ کا نام تبدیل کیوں کیا گیا؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت میں مسلما ن بادشاہوں کے نام سے منسوب تاریخی گارڈن کا نام ہندو نام سے منسوب کر دیا گیاہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند حکومت مسلمان دشمنی میں اس قدر آگے بڑھ گئی ہے کہ اب مسلمانوں کی بنائی چیزوں کے نام تبدیل کر کے ان چیزوں کو ہندو نام دے رہی ہے ، ایسی ہی ایک مثال نئی دہلی میں واقع تاریخی مغل گارڈن کی ہے ، جس کو سجاوٹ کے بہانے بند کرنے کے بعد دوبارہ کھولنے سے صرف ایک دن پہلے اس کا نام مغل گارڈن سے ”امرت ادیان “ رکھ دیا گیا ہے ۔

  واضح رہے کہ بھارت میں ایسا پہلی بار نہیں ہو ا گزشتہ برس بھی مغل بادشاہوں کی بنائی بہت سی تاریخی عمارات اور مقامات کا نام تبدیل کر دیا گیا تھا،گزشتہ برس راشٹرپتی بھون سے انڈیا گیٹ تک کا راستہ، جو پہلے ”راج پتھ “کے نام سے جانا جاتا تھا، کا نام بدل کر ”کرتاویہ پاتھ “رکھا گیا تھا اور اب مغل گارڈن کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور وہ بھی عوام کیلئے کھولنے سے صرف ایک دن پہلے ۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت نے فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کیوں دی؟

گزشتہ روز کے اختتام تک پرانے بورڈز پر”مغل گارڈن “کا نام تھا۔پریزیڈنٹ آف انڈیا کےٹویٹ کےمطابق بھارتی ہندوؤں کومسلمان بادشاہوں کے ناموں سے نفرت  سمجھ سے بالا تر ہے، کیونکہ ہر ذی شعور شخص جانتا ہے کہ مسلمان بادشاہوں کے تخلیق کردہ  فنی شاہکاروں کے علاوہ بھارت کے پاس ہے ہی کیا؟