پاک روس تعلقات دو طرفہ اور علاقائی استحکام کیلئے اہم ہیں: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ روسی ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات پرتفصیلی بات ہوئی،تعلیم ،معیشت،تجارت سمیت روس سےمختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے،پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات علاقائی اور خطے میں استحکام کےلیے ضروری ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرتپاک استقبال پر روس کے وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،بھٹو خاندان کی 3نسلوں نےپاک روس تعلقات میں اہم کردارادا کیا،پاک روس تعلقات کی75ویں سالگرہ اہم موقع ہے،پاکستان کوتباہ کن موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے،روسی وزیرخارجہ کے ساتھ دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی،تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔پاکستان کی معیشت سیلاب کے باعث متاثر ہوئی۔
روسی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے،پاکستان اور روس مختلف فورمز پر مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں،پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھرپورتعاون کریں گے۔
اس حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ روس کے ساتھ توانائی کے شعبہ میں مثبت بات چیت ہوئی ہے، پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات دوطرفہ اور علاقائی استحکام کیلئے اہم ہیں، پاکستان روس تعلقات دیرینہ اور دہائیوں پر مشتمل ہیں۔