(ویب ڈیسک )بھارتی ڈیری برانڈامول نے ثانیہ مرزا ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعدخراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاندار ڈوڈل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹویٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کیا۔
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن 2023 میں اپنے گرینڈٹینس کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ 36 سالہ ٹینس کوئین نؒے اپنے شاندار سفر میں 6 ڈبلز ٹائٹل جیتے جس کا آغاز میلبورن ہی سے ہوا۔ ایک جذباتی پیغام کے ساتھ ثانیہ مرزا نے سامعین کو الوداع کہا اور اپنے بیٹے کے سامنے کھیلنے کے قابل ہونے پر اظہار تشکر کیا، لوگوں نےثانیہ مرزاکی تعریف کی، پیار بھرے پیغامات دیے۔اب امول نے اس قابل ذکر ٹینس اسٹار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاندار ڈوڈل شیئر کیا ہےجسے سوشل میڈیا صارفین نےبھی کافی پسند کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
امول نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "ہندوستان کے لیجنڈری ٹینس کھلاڑی نے الوداع کہا!"
اس پوسٹ کو 860k سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اور بہت سارے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ لوگوں نے ثانیہ اور اس کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف کی جو اس نے اپنے کیریئر میں دکھائی تھیں۔ بہت سے لوگوں نے اس پر تبصرہ کیا کہ کس طرح ثانیہ نے ہندوستان کو ٹینس برادری میں ایک نمایاں مقام پر رکھا۔
ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا جمعہ 27 جنوری کو مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں لوئیسا سٹیفانی اور رافیل میٹوس کی برازیلی جوڑی سے ہار گئے۔ تاہم ثانیہ نے میچ کے بعد پرتپاک الوداع کیا اور تقریر کرتے ہوئے رو پڑیں۔
یہ بھی پڑھیں:’محبوبہ نہیں تو تم کس کام کی‘ڈاکٹر نےاپنی پیاری چیز کو آگ لگا دی