قصور بار کے وکیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قصور بار کے وکیل کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قصور اسلم جوئیہ اپنی گاڑی پر گھر جا رہے تھے کہ منڈی موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے نتیجے میں اسلم جوئیہ جاں بحق ہو گئے،پولیس نے نعش کو قبضہ لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکے میں شہید ہونیوالوں کے نام سامنے آگئے، ایک خاتون بھی شامل