شیخ رشید نے ایک بار پھر کارکنوں کو ماموں بنا دیا

Jan 30, 2023 | 19:59:PM

(24نیوز)لال حویلی سیل کئے جانے کے بعد شیخ رشید نے عدالت کا رخ کیا جہاں ان کی لال حویلی کو ڈی سیل کئے جانے کی استدعا مسترد کر دی گئی مگر شیخ رشید نے ایک بار پھر کارکنوں کو ماموں بنا دیا ۔

سابق وفاقی وزیر  شیخ رشید  نےسادہ لوح کارکنوں کے سامنے لال حویلی کا وہ دروازہ کھولا جو سیل ہی نہیں تھا چونکہ عدالت نے بھی حکم دیا ہے کہ وہ ڈی 158 جس کی سماعت چل رہی ہے وہاں جا سکتے ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا مگر شیخ رشید نے دروازہ کھول کر بظاہر بہادری کا ناٹک رچایا  جو بے نقاب ہو گیا۔

دوسری جانب   شیخ رشید کی تھانہ آبپارہ میں طلبی کا معاملہ،شیخ رشید کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہ ہوا،شیخ رشید کو 5 بجے تھانہ آبپارہ طلب کیا گیا تھا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے شیخ رشید کیخلاف درخواست پر رپٹ درج کر لی ہے،شیخ رشید کی عدم حاضری پر انہیں الزامات کا جواب دینے کیلئے مزید ایک نوٹس دیا جائےگا،ثبوت فراہم کرنے میں ناکامی پر اعلیٰ افسروں کی اجازت سے مقدمہ درج کرنے کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائےگا۔

مزیدخبریں