(24 نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک سے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان ڈاکٹرز کی مشاورت سے لاہور سے بنی گالہ منتقل ہوں گے ، عمران خان آئندہ ہفتے میں کسی بھی دن اسلام آباد منتقل ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان کی بنی گالا کی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ،عمران خان کیلئے دو بلٹ پروف خصوصی کمرے بھی تیار کر لئے گئے ،کمروں کی کھڑکیوں کو بلٹ پروف شیشوں سے تبدیل کردیا گیا،ذرائع کاکہناہے کہ نجی سکیورٹی کمپنی کی مزید نفری عمران خان کی رہائش گاہ پر تعینات کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ