آئی ایم ایف مشن آج رات پاکستان پہنچے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آئی ایم ایف مشن آج رات پاکستان پہنچے گا،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 2 فروری تک تکنیکی مذاکرات جاری رہیں گے،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات 3 فروری سے شروع ہوں گے ۔
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ضروری ہے،معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں ،عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا ۔