(24 نیوز)آئی ایس آئی کے آفیسرز کو شہیدکرنے والا دہشتگرد آئی بی او کے دوران جہنم رسیدہوگیا،خانیوال میں آئی ایس آئی کے دو آفیسرز کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو سیکورٹی اداروں نے ایک آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمر نیازی نامی دہشت گرد نے 3 جنوری 2023 کو حساس ادارے کے ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس کو خانیوال میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا، انٹیلی جنس ایجنسیز نے شب و روز دہشتگرد کا پیچھا کیا، انتہائی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اس کو افغانستان فرار ہونے سے پہلے قابو کر لیا،انٹیلی جنس کی بنیاد پر کرم ایجنسی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کاروائی کی اور عمر نیازی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، تاہم وہ بعد میں ہلاک ہو گیا۔
آپریشن ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گرد چاہے کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، عمر نیازی کا تعلق بھی ایک ایسے ہی گروہ سے تھا جس کا وطن عزیز کی مٹی سے خاتمہ کرنے کیلئے حساس ادارے کے دونوں اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔
ڈائریکٹر نوید آئی ایس آئی CT ڈویژن میں تقریبا 18 سالہ تجربہ رکھتے تھے،ڈائیریکٹر نوید اور انسپکٹر ناصر پاکستان کے درجنوں بدنام زمانہ دہشتگردوں کی ہلاکت اور گرفتاری میں کلیدی کردار تھے ، ڈائریکٹر نوید دہشت گردی کے خلاف جنگ کو عبادت سمجھتے تھے ،ڈائریکٹر نوید کو دوران زندگی پاکستان کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ ستارہ شجاعت سے نوازا گیا، بعد از شہادت ڈائریکٹر نوید اور انسپکٹر ناصر کو ہلال شجاعت اور تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گڈز ٹرانسپورٹ کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لینے پر ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ