24نیوز: پشاور دھماکےکے 27شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور مسجد دھماکے میں شہید ہونے والے27شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، پشاور نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا سمیت پاک فوج کے حکام اور سول افراد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ آج پشاور پولیس لائنز دھماکے میں44 افراد شہید ہوئے، جبکہ157 کے قریب زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآنی تعلیمات کے منافی ہے۔ اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشت گرد پاکستان کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔