بلوچستان: مچھ میں دہشت گردوں کے فائر ریڈ کی کوشش، سیکیورٹی فورسز نے پسپا کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے شہر مچھ میں بی ایل اے (بلوچ لیبریشن آرمی) کے دہشت گردوں کے فائر ریڈ کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے پسپا کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے لئے گھات لگا رکھی تھی، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جواب کے نتیجے میں بوکھلا کر پسپا ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے اہم شہر میں لگاتار 15 راکٹ فائر، افسوسناک خبر آ گئی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھاگتے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر چکی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ پھر ہندوستان اور بی ایل اے کے جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈا کو شکست ہوئی ہے۔
دوسری جانب نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ مچھ میں سیکیورٹی فورسز نے اسلم اچھو گروپ سے وابستہ دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے تین مربوط حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا، خوش قسمتی سے کسی بھی تنصیب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سیکیورٹی فورسز کے درمیان کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دہشت گرد پسپا اب ہو چکے ہیں، سیکیورٹی فورسز اس وقت تعاقب میں ہیں، ہم پر امید ہیں خدا کے فضل سے تمام خطرات طلوع فجر سے پہلے ختم ہو جائیں گے۔