پھل کھانے کا بہترین وقت کونسا، کیا نہار منہ پھل کھا سکتے ہیں؟

Jan 30, 2024 | 08:39:AM

(24 نیوز)کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ خالی پیٹ پھل کھانا مفید ہے اور ان کا ماننا ہے کہ روزانہ پھل کھانے سے وہ پوری توانائی حاصل کر سکتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کچھ پھلوں میں بہت زیادہ شوگر ہوتی ہے جسے خالی پیٹ کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہے جب کہ کچھ پھل ایسے بھی ہوتے ہیں جو وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے ’نیوٹریشنز‘ میگزین میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں پروٹین، چکنائی، فائبر اور کاربوہائیڈریٹس جیسی خوراک کے استعمال کے بعد بلڈ شوگر کی جانچ کی گئی، جس کے ابتدائی نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ ذیابیطس کے مریضوں میں کھانے سے پہلے پھل اور کاربوہائیڈریٹس کھانے سے ان کی شوگر لیول بڑھ جاتی ہے۔

 اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ خون میں شوگر کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے پروٹین اور چکنائی والی سبزیوں کے بعد کاربوہائیڈریٹس والے پھل استعمال کیے جائیں۔

عام طور پر ماہرین پھلوں خصوصاً آم، خربوزے اور کیلے کھانے کا مشورہ نہیں دیتے کیونکہ ان میں چکنائی پگھلانے والے وٹامنز ہوتے ہیں اس لیے انہیں چکنائی والے کھانے کے بعد لینا مفید ہے۔

خالی پیٹ پھل کھانے کے نقصانات

یہ سچ ہے کہ پھل کھانے سے ذیابیطس اور اس کی پیچیدگیوں کا خطرہ کم ہوسکتا ہے، خاص طور پر وہ پھل جو فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرتے ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنےمیں بھی مدد کرتے ہیں ۔

دوسری جانب قدرتی شکر سے بھرپور پھل، جن میں فرکٹوز اور گلوکوز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، خون میں شکر کی سطح کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں، جو ذیابیطس کے مریضوں کیے نقصان دہ ہو سکتاہے۔

وہ پھل جن میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
. کیلا: 14.6 گرام
. آم: 13.6 گرام
. انگور: 11.9 گرام
. سیب: 11.1 گرام
. انناس: 10.3 گرام
اس لیے بہتر ہے کہ مذکورہ پھلوں کو خالی پیٹ نہ لیں۔

وہ پھل جو کھٹے ہوتے ہیں، مثال کے طور پر لیموں اور مالٹا جو کہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں، ان میں بھی پیٹ کے کینسر کے خطرے سے بچانے کی بھرپور صلاحیت ہوتی ہے، لیکن یہ معدے کی تیزابیت کو بھی بڑھاتے ہیں، جو سینے کی جلن کا باعث بنتے ہیں۔ اور سینے میں جلن کا احساس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہی وزن کم کرنے اور ہاضمہ بہتر بنانے میں کتنا مددگار؟

کھانےسےپہلے یابعدمیں پھل کھانا؟

جن پھلوں میں فائبر زیادہ ہوتا ہے وہ کھانے کے بعد پیٹ بھرنے کا احساس دلاتے ہیں اور بہت سے لوگ جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں کھانے سے پہلے پھل کھاتے ہیں جس سے ان کی بھوک کم ہوتی ہے اور وہ کم کھاتے ہیں۔

اس حوالے سے ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کھانے سے پہلے پھل کھانے والے افراد میں کھانے کے بعد پھل کھانے والوں کے مقابلے میں زیادہ کھانا کھانے کا امکان کم ہوتا ہے۔

کچھ پھل جن میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جیسے آم اور کیلے، خون میں شکر کی سطح میں اضافے سے بچنے کے لیے کھانے کے بعد بہترین طور پر کھائے جاتے ہیں۔

جب کوئی شخص کھانا کھاتا ہے تو معدہ خوراک کو ذخیرہ کرتا ہے اور ہر بار اس کی تھوڑی سی مقدار خارج کرتا ہے تاکہ آنتیں زیادہ سے زیادہ غذائی اجزاء کو جذب کر سکیں۔ چھوٹی آنت میں بڑی مقدار میں غذائی اجزاء جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

دن کا کون سا وقت پھل کھانا بہتر ہے؟
پھل دن کے کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے,یہ حقیقت ہے کہ پھل غذائیت اور توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کے لیے ضرورت کے مطابق پھلوں کا استعمال بہتر ہوتا ہے۔

1: پھل کھانا اضافی وزن کم کرنے کے لیے مفید ہے کیونکہ پھل کھانے سے وزن کم کرنے کا طریقہ پہلے بتایا جا چکا ہے۔
2. ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں کے لیے بہتر ہے کہ ایسے پھلوں سے محتاط رہیں جن میں چینی کی مقدار زیادہ ہو۔

کیا کھانے سے پہلے پھل نہیں کھانا چاہیے؟
سوتے وقت پھل کھانے سے گریز کرنا بہتر ہے کیونکہ یہ خون میں شوگر کی سطح میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے جو نیند کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
سونے سے پہلے کیلا کھانا مفید ہے کیونکہ یہ جسم کو پوٹاشیم فراہم کرتا ہے،اس کے علاوہ کھجور اور خوبانی میں میگنیشیم ہوتا ہے جو سونے سے پہلے بھی فائدہ مند ہے۔

مزیدخبریں