(ویب ڈیسک) اینکر پرسن اشفاق ستی کا اپنی اہلیہ پر تشدد کے تنازع کے بعد معروف اینکر پرسن کرن ناز نے اہم راز سے پردہ فاش کرتے ہوئے کہانی کا دوسرا رخ پیش کردیا۔
نجی ٹی وی کی اینکر پرسن کرن ناز نے ایکس پر پوسٹ جاری کی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ اشفاق اسحاق میرے آج ٹی وی کے ساتھی اور ایک بہترین ٹی وی اینکر ہیں جن کی اہلیہ نے اُن پر مار پیٹ کا الزام لگایا لیکن میں کہانی کا دوسرا رخ اشفاق کی اجازت سے آپکے سامنے رکھ رہی ہوں۔
کرن کا کہنا تھا کہ اشفاق کی پہلی بیوی کے تین بچے نومیکا(دوسری) بیوی کے ساتھ رہتے ہیں اور بچوں کو اجازت نہیں کہ وہ اشفاق کی تیسری بیوی کے گھر جائیں۔ نومیکا اپنی والدہ کے گھر گئیں تو اشفاق بچوں کے ساتھ وہاں چلے گئے۔ جس پر نومیکا نے بہت ہنگامہ کیا۔ بچوں پر تشدد کیا۔ اشفاق کو گالیاں دیں۔ مارا جس کے جواب میں اشفاق نے خاتون کو دھکا دیا۔
کہانی کی حقیقت بیان کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ،’اشفاق کے دھکے کے بعد نومیکا دروازے سے ٹکرائیں۔ جو تصاویر نومیکا نے پوسٹ کی اسی طرح کی تصاویر اشفاق کی بھی ہیں۔ نومیکا نے الزام لگایا کہ پہلے انکی کردار کشی کی گئی پھر تشدد کیا گیا جبکہ ویڈیو میں نومیکا کی زبان سنی جاسکتی ہے جو کمرے کے باہر کھڑے انکے بچوں نے بنائی ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ اس خاتون نے اے آر وائی کے دفتر جاکر بھی بڑا شور شرابا اور ہنگامہ کیا ہے۔’۔
خاتون اینکر کا تہلکہ خیز ویڈیو جاری کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ،’اشفاق اور انکے بچے اس وقت شدید خوف اور تکلیف میں ہیں۔ بچے اسکول نہیں جارہے کہ وہاں آنٹی(نومیکا) آکر مار پیٹ نہ کریں۔ اشفاق اور انکی تیسری اہلیہ خوف زدہ ہیں کہ انہیں مار نہ دیا جائے۔ اشفاق کے مطابق نومیکا کے بھائی رانا عمران،رانا سلمان اور والد اس سے پہلے بھی انہیں ڈرا دھمکا کر پیسے بٹورتے رہے ہیں۔ اس جھگڑے کے بعد بھی گھر میں آکر بیٹھ گئے۔اشفاق کو ڈراتے دھمکاتے رہے کہ رقم دیں ورنہ سوشل میڈیا پر بدنام کریں گے۔رانا عمران نے ایک لاکھ روپے لئے اور چلے گئے۔اشفاق کہتے ہیں میں اتنا بڑا ظالم ہوں کہ نہ اپنا تحفظ کرسکتا ہوں نہ اپنے بچوں کا۔’
مزید پڑھیں: پھل کھانے کا بہترین وقت کونسا، کیا نہار منہ پھل کھا سکتے ہیں؟
کرن ناز کا اپنے بیان کے آخر میں کہنا تھا کہ میں عورت کو گالی دینے والے اس پر تشدد کرنے والے کسی بھی مرد کو سپورٹ نہیں کرسکتی۔ بالکل اسی طرح مرد اور اسکے بچوں کو گالی دینے والی۔ مارنے پیٹنے اور بدنام کرنے والی عورت کے ساتھ میں نہیں کھڑی ہوسکتی۔
واضح رہے کہ نومیکا اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تشدد زدہ تصاویر کے ساتھ طویل نوٹ جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے اپنے خاوند کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کی تفصیل بیان کی تھی۔ مارننگ شو ’باخبر سویرا’ کے میزبان اشفاق ستی کی اہلیہ نومیکا کے مطابق اشفاق نے ان پر بد ترین تشدد کیا،بالوں سے گھسیٹا، دیواروں سے مارا اور تکیے سے دم گھوٹنے کی بھی کوشش کی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اشفاق ستی نے اُنہیں قتل کی دھمکیاں بھی دیں، کہا کہ وہ قتل کر کے لاش غائب کردیں گے۔اسے کے ساتھ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تشدد کے بعد عباسی شہید ہسپتال میں اپنا میڈیکل کروایا اور ایف آئی آر درج کرنے کے لیے بھی انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اشفاق ستی کے مسلسل دباؤ اور میڈیا میں ان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے پولیس ایف آئی آر درج کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھی۔