(24 نیوز)پاکستانی تحریک انصاف کے بانی کا سائفر کیس کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر کیس کی کارروائی چیلنج کی جائے گی، توشہ خانہ نیب کیس کی کارروائی بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہاسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی کاروائی چیلنج کریں گے اور چیف جسٹس سے آج جلد سماعت کی استدعا کریں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے تین امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار