یہ کہانی کا دوسرا رُخ نہیں، رابعہ انعم اینکر پرسن کرن ناز پر برس پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کی سابقہ اینکر پرسن اور معروف میک اپ آرٹسٹ رابعہ انعم خاتون اینکر پرسن کرن ناز کے اشفاق ستی کی حمایت میں بیان جاری کرنے پر میدان میں آگئیں۔
نجی ٹی وی چینل کی اینکر خاتون کرن ناز نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر چند ویڈیوز اور تصاویر کے ساتھ طویل نوٹ جاری کیا تھا جس میں انہوں نے نومیکا کی حقیقت بیان کرتے ہوئے اشفاق ستی کی حمایت کی ہے۔
کرن ناز کا اشفاق کی حمایت میں بات کرنا جہاں سوشل میڈیا صارفین کو ناگوار گزرا وہیں کرن ناز کی جانب سے کہانی کو دوسرے انداز میں پیش کرنے پر اُنہیں شدید تنقید اور غم و غصے کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
Kiran ye doosra rukh nahee ye khud ko bachanay ki akhri koshish ha. i’m glad he is doing this. Nomaika dunya ki sabse buri larki ha agar tab bhee you can’t beat her like this Ye simple logic ha bas. Maar peet has no justification Also the video he made in the mirror has no head…
— Rabia Anum Obaid (@RabiaAnumm) January 29, 2024
کرن کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین سمیت سابقہ اینکر پرسن رابعہ انعم نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر رابعہ انعم نے کرن ناز کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کرن یہ دوسرا رخ نہیں یہ خود کو بچانے کی آخری کوشیش ہے۔
مزید پڑھیں: اشفاق ستی تنازع، کرن ناز اینکر کی حمایت میں سامنے آگئیں
رابعہ نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’مجھے خوشی ہے کہ وہ یہ کر رہا ہے لیکن یہ سادہ سی منطق ہے کہ اگر نومیکا دنیا کی سب سے بُری لڑکی بھی ہوتی تو آپ اسکو اسطرح نہیں مار سکتے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ مار پیٹ کا کوئی جواز نہیں ہے اور اشفاق نے آئینے میں جو ویڈیو بنائی ہے اس میں سر پر کوئی چوٹ نہیں ہے جو تصویر میں نظر آرہی ہے، نومیکا بُری تھی تو اسے طلاق دے دینی چاہیے تھی۔ مجھے امید ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات ہو جائے گی اور ہم انشااللہ اس کہانی کا اصل رخ دیکھیں گے۔