بارش کےحوالے سےمحکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

Jan 30, 2024 | 10:40:AM
بارش کےحوالے سےمحکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصی سجاد )شہر لاہور میں سورج کی کرنوں نے باسیوں  کے چہروں پر مسکراہٹے بکھیر دیں جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے  میں بارش کی نوید سنادی۔

شہر میں سورج کی کرنوں کا راج۔لاہور کے باسیوں نے کھل کھلاتے چہروں کے ساتھ دن کا آغاز کیا۔ شہر میں سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی برقرار ۔موجودہ درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ 

شہر لاہور میں سورج کی کرنوں کا راج،گزشتہ دنوں کی نسبت آج شہر کے موسم میں دھند کی کمی   کے باعث شہری سورج کی آمد کے باعث کھل کھلا اٹھے، اس کے علاوہ شہر میں سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار ہے  جبکہ شہر کا  موجودہ درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہاہے،ہوا میں نمی کا تناسب 95فیصد ریکارڈ کیاگیا اور  ہوائیں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی  کردی،شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ائیرکوالٹی انڈیکس195ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا،اور ملک میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔

 ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق ڈی ایچ اے فیز8میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 405،شاہراہ قائداعظم میں 396،خانہ سلیم فرہنگ میں 324 ریکارڈ کیا گیا ۔
ماہرین نے شہریوں کوموسمی صورتحال کےپیش نظراحتیاط کرنے کی ہدایت دیدی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کا ریٹ مزید کم، روپیہ مستحکم ہونے لگا

دوسری جانب شہر قائد میں ٹھنڈ کے بعد کالے بادل بھی چھانے لگے، گزشتہ روز  کراچی کے مختلف علاقوں  میں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اورکورنگی سمیت رات اور صبح سویرے  ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق  شہر کے مختلف مقامات پر آج شام ورات میں مزید بارشیں متوقع ہیں  جبکہ بارش کا یہ سلسلہ بدھ کی صبح تک رہنے کا امکان ہے۔