سائفر کیس میں عمران خان کو سزا، بیرسٹر گوہر خان نے پیغام جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سائفر کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزاسنائے جانے پر بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ ہمیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے،ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا،کارکن اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ بنیادی حق سے محروم کیا جائے تو فیصلہ کیا آنا ہے دنیا کو معلوم ہے،سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 10،10سا ل قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ۔
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس ٹرائل چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
خیال رہے کہ سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 10،10سا ل قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔