(جمال الدین) انسداد دہشت گردی عدالت نے سکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں14 روز کی توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں14 روز کی توسیع کر تے ہوئے ملزمان کو 13 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، معروف کباب سنٹر بند
پولیس کی جانب سےملزم محمد احمد قاضی ، محمد عمر اور ایلون مسیح کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا،تفتیشی افسر نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی ۔