فواد چودھری کو اشتہاری قرار دینے کا معاملہ ، عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ سے رپورٹ طلب کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) رہنما اور سابق دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات رہنے والے فواد چودھری کو اشتہاری قرار دینے کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے سربراہ جے آئی ٹی سے مقدمات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جج محمد نوید اقبال نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے سربراہ جے آئی ٹی سے مقدمات کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی، فواد چودھری نے ظفر اقبال ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کے وکیل کا کہنا تھا کہ فواد چودھری گزشتہ سال 4 نومبر سے تھانہ آبپارہ اسلام آباد کے مقدمہ میں گرفتار ہیں، فواد چودھری اڈیالہ جیل میں قید ہیں ، زیر حراست ملزم کو اشتہاری قرار نہیں دیا جا سکتا ، عدالت نے فواد چودھری کو مسلم لیگ (ن)کا آفس جلانے کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے، پولیس کی درخواست پر فواد چودھری کو اشتہاری قرار دیا گیا،عدالت اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے، تمام مقدمات میں ایک ہی مرتبہ گرفتاری ڈالنے کا حکم دیا جائے،فواد چودھری سے تمام مقدمات کی تحقیقات اڈیالہ جیل میں کرنے کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :غیر معیاری سیرپ بنانے والی کمپنیوں کیخلاف محکمہ ایکسائز کا ایکشن