پنجاب:صحت اور جنگلات کی 6ترقیاتی سکیموں کیلئے 8ارب روپے سے زائد فنڈز منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)پنجاب کی صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے محکمہ صحت اور جنگلات کی 6 ترقیاتی سکیموں کیلئے 8 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری دے دی ۔
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا 45واں اجلاس ہوا۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے صدارت کی۔ اجلاس میں ہیلتھ اور فارسٹ سیکٹرز کی 6ترقیاتی سکیموں کیلئے 8ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظور دے دی گئی۔
بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کی ری ویمپنگ کیلئے 2ارب 56لاکھ، نواز شریف ہسپتال، یکی گیٹ او پی ڈی کی ری ویمپنگ کیلئے 63کروڑ 27 لاکھ منظور کیے گئے۔لیڈی ایچی سن ہسپتال او پی ڈی کی ری ویمپنگ کیلئے 51کروڑ 6لاکھ، علامہ اقبال ہسپتال او پی ڈی کی ری ویمپنگ کیلئے 1ارب 27کروڑ 47لاکھ منظور کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والے 100 اکاؤنٹس کی نشاندہی
لاہور چڑیا گھر کی ری ویمپنگ کیلئے بھی 1ارب 87کروڑ 38لاکھ اور سفاری پارک کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کیلئے 2ارب 59کروڑ 79لاکھ کی منظوری دے دی گئی ہے۔اجلاس میں سیکرٹری وائلڈ لائف اور ڈی جی وائلڈ لائف، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران شریک ہوئے۔