الیکشن سے پہلے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں،تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا کو درخواست دیدی

Jan 30, 2024 | 15:49:PM
الیکشن سے پہلے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں،تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا کو درخواست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی)کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر ۔تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی5.62 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دیدی، بجلی صارفین پر49ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا ،نیپرانےنومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی4.13 روپےفی یونٹ مہنگی کی تھی۔


الیکشن سے قبل شہری بجلی کی قیمت بڑےاضافےکیلئے ہوجائیں تیار، نیپرا بجلی5.62 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پرکل سماعت کرے گا ،سی پی پی اے نےبجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرامیں درخواست دائرکررکھی ہے ،اضافہ دسمبر2023کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، من و عن اضافےکا بجلی صارفین پر49ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا ،نیپرانےنومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی4.13 روپےفی یونٹ مہنگی کی تھی۔

ضرور پڑھیں:یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ متوقع،کتنا مہنگا ہوگا؟  

حکومتی گائیڈلائنز کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔