سائفر کیس میں سزا ،ریحام خان شاہ محمود قریشی کے حق میں بول پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10،10سال قید با مشقت کی سزا کے بعد ریحام خان نے بھی دبنگ بیان دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک صارف کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی سزا پر تبصرہ کیا گیا ہے ، ریحام خان نے سوشل میڈیا صارف کا جو ٹویٹ ری ٹویٹ کیا ہے وہ توجہ طلب ہے ، جس میں اس صارف نے شاہ محمود قریشی اور عمران خان کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں کیپشن دیا ’’ہم تو ڈوبے ہیں صنم ، تمہیں بھی لے ڈوبیں گے ‘‘۔
ہم تو ڈوبے ہے صنم
— Raja Sheryar (@sheryarppp49) January 30, 2024
تجھ کو بھی لے ڈوبیں گے ???????? pic.twitter.com/IL5NXslVHB
ریحام خان نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کیپشن میں تبصرہ کیا کہ شاہ محمود قریشی پر میرا خیال یہ ہےکہ وہ کبھی بھی چمکدار بٹن نہیں تھے ، افسوس کی بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی طرف سے انہیں زیادہ پسند بھی نہیں کیا جاتا اس کے باوجود انہیں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔
Shah Jee per my observation wasn’t the brightest button coupled with desperation to get somewhere soon. Sadly even though he wasn’t liked much by the Chairman he has suffered the most. https://t.co/oY4gDTWDaf
— Reham Khan (@RehamKhan1) January 30, 2024