پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے معلومات کے استعمال کے طریقے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے ان پلیٹ فارمز پر مواد کے پھیلاؤ کی آسانی اور رفتار نے بھی ایک پریشان کن رجحان کو جنم دیا ہے ۔اسی وجہ سے غلط معلومات اور پروپیگنڈے کا بے تحاشا پھیلاؤ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔
اس سے پہلے کہ ان کی حقیقت کی جانچ پڑتال کی جائے یا ان کو ختم کیا جائے۔ یہ غیر محدود پھیلاؤ رائے عامہ کو متاثر کرنے، سیاسی گفتگو کی شکل دینے، اور یہاں تک کہ جمہوری عمل کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج ہمارے دشمنوں اور ریاست مخالف عناصر کے لئے ایک انتہائی آسان ہدف رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں پاک فوج کے خلاف جعلی خبروں اور پروپیگنڈے میں اضافہ ہوا ہے۔
اب بھی ایک وڈیو جو وائرل ہے اس وڈیو میں غلام شبیر نامی شخص ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر رہا ہے-پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے غلام شبیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مذموم مقاصد کے حصول کے لئے وائرل کی - قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جب تفتیش کی تو اس سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آئے کہ غلام شبیر ڈی جی خان کا رہائشی ہے - چند پیسوں کے عوض مجبور غلام شبیر سے مخصوص سیاسی جماعت کے کارندوں نے ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو بنوائی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کر دیا۔
غلام شبیر نے اب اعتراف کیا کہ ”اُس نے پی ٹی آئی سے پیسوں کے لالچ میں آکر یہ بیان دیا“مخصوص سیاسی جماعت کا یہ پروپیگنڈہ بیرونی ممالک سے ریاستی اداروں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے ، غلام شبیر نے اعترافی بیان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر معافی بھی مانگی - غلام شبیر کی ویڈیو مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈلر وقار خان نے شیئر کی جو کہ امریکہ میں رہائش پذیر ہے۔وقار خان میری لینڈ یو ایس اے میں پی ٹی آئی کا صدر ہے- وقار خان باہر بیٹھ کر مسلسل پاکستان اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔اِس غلیظ پروپیگنڈا میں پارٹی لیڈرشپ کی شمولیت شرمناک اور قابل مذمت ہے۔
ضرور پڑھیں:پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والے 100 اکاؤنٹس کی نشاندہی
سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ پروپیگنڈہ مخصوص سیاسی جماعت کا وطیرہ بن چکا ہے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بھی مخصوص سیاسی جماعت نے اعلیٰ عدلیہ کو بھی نشانہ بنایامخصوص سیاسی جماعت کی لسبیلہ شہداء کی شہادت پر بے بنیاد پروپیگنڈہ اورشہداء کے لواحقین کی دل آزاری بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہےیہ پروپیگنڈہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ”مخصوص سیاسی جماعت ملک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر پاکستان کو بدامنی اور انتشار کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہے“اِسی طرح ملک سے باہر بیٹھے سیاسی جماعت سے جڑے اور اکاؤنٹس بھی ہر قیمت پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نےسوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والے 100 اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی ہے۔ایف آئی اے نے ایک سیاسی جماعت کے لیڈر شپ کے 3جبکہ 19 کارکنان کے اکاؤنٹ کی نشاندہی کر لی ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے یو ٹیوب کے 4 جبکہ 9 جنرل اکاؤنٹس کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، پاک فوج کیخلاف ٹرولنگ کرنے والے 43 اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے،پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والے 5 صحافیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔