(24 نیوز) بلوچستان کے علاقے سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی مین جناح روڈ سے گزرنے کے دوران دھماکا ہوا ہے جس میں ابتدائی معلومات کے مطابق 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوچکے ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی ریلی میں دھماکہ، ہلاکتوں کے حوالے سے افسوسناک خبر آ گئی
امدادی اداروں کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زیادہ تشویش ناک حالت والے زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتال منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان عبداللہ خان نے سبی دھماکے کے پیشں نظر سبی سمیت کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔