سی سی ٹی وی ویڈیو پبلک کرنے پر 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا مقرر

Jan 30, 2024 | 21:37:PM
سی سی ٹی وی ویڈیو پبلک کرنے پر 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سعودی عرب میں سی سی ٹی وی ریکارڈنگ پبلک کرنا جرم قرار دے دیا گیا ، جس کی خلاف ورز ی پر  پاکستانی تقریبا 15 لاکھ روپے  جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سیکیورٹی کیمروں سے متعلق قانون وضع کیا ہے جس کی خلاف ورزی پر سخت سزاوں کابھی اعلان کیا گیا ہے ،وزارت نے وضاحت کی کہ ایسے افراد پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کریں گے،یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے کہ پرائیویسی اور سکیورٹی کے اصولوں پر عمل درآمد یقنی بنایا جائے۔

سعودی وزارت داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بشمول سکیورٹی کیمرہ سسٹم یا ان کی ریکارڈنگ کو نقصان پہنچانا یا کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ پر بھی سخت سزا دی جائے گی ،اس کے علاوہ وزارت نے سکیورٹی کیمروں کی تنصیب سے متعلق بھی مخصوص ضوابط پر روشنی ڈالی ہے،سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان مقامات پر جہاں کیمروں کی تنصیب ممنوع ہے وہاں غیر قانونی طور پر کیمرے نصب کرنے پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سبی: پی ٹی آئی ریلی میں دھماکہ، ویڈیو سامنے آ گئی