ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

مختلف شہروں میں بارش،خنکی بڑھ گئی، کراچی دنیا کا سترواں اورپاکستان کا آٹھواں آلودہ ترین شہر

Jan 30, 2025 | 09:46:AM

(روزینہ علی،اقصیٰ شیخ)ملک کے مختلف شہروں میں رات کے وقت بارش سے سردی بڑھ گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے 31 جنوری سے یکم فروری کے درمیان بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کی نویدسنادی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہرو ں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے,محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے,بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا،بلوچستان کے بالائی حصوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور بر فبا ری کی توقع ہے، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گرد و نواح میں بھی بارش کی توقع ہے۔

دیر، کو ہستان، ایبٹ آباد، بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر اورسوات میں تیز ہوؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہا ڑو ں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیاہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

  کوہاٹ میں ہونے والی بارش سے موسم سرد ہو گیا،مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،کاٹلنگ میں بھی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،لوئردیرمیں بھی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے سردی مزید  بڑھ گئی۔

مری،گلیات اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور بر ف باری کا امکان ہے،اس دوران راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ دیر،چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بٹگرام، شانگلہ، بونیر، سوات، باجوڑ، خیبر، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ اوربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری  کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود،موسم سرد اور مرطوب ہے،کراچی میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے،وہاں رات خنک دن گرم رہنے کا امکان ہے،شہر میں نمی کا تناسب بڑھنے سے آج صبح سویرے بھی ہلکی دھند چھائی رہی،ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،شمال مشرقی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عورت مارچ کے فیصلے پر عمل درآمد، ڈپٹی کمشنر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

دوسری طرف کراچی شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے اوراے کیو آئی کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی سترویں جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 134 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں