پاکستانی امریکی خاتون جج کے فیصلے پر ٹرمپ کا صدارتی حکمنامہ منسوخ

Jan 30, 2025 | 09:48:AM

(24 نیوز)پاکستانی امریکی خاتون جج کے فیصلے پر  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وفاقی امداد منجمد کرنے سے متعلق حکمنامہ منسوخ کرنا پڑگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم عدالت میں چیلنج ہوا،عدالت نے وفاقی قرضوں اور مالی امداد روکنے کے حکم کے کچھ حصوں پر عملدرآمد روک دیا،صدارتی حکم نامے پر عمل درآمد پاکستانی امریکی خاتون جج لورین علی خان نے رکوایا۔

مزید پڑھیں:امریکا پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کرنا چاہتاہے، جینٹری بیچ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وفاقی امداد منجمد کرنے کا حکمنامہ منسوخ کرنا پڑگیا،ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے تمام اقدامات قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیے، وفاقی فنڈنگ کے معاملے پر عدالتی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں،پاکستانی امریکی خاتون لورین علی خان امریکہ میں وفاقی ڈسٹرکٹ جج ہیں، وہ 50 سال قبل اپنے والد  ڈاکٹر محمود علی خان کے ساتھ امریکہ منتقل ہوئی تھیں،ماہر امراض قلب ڈاکٹر محمود اور ان کی اہلیہ امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں