امریکا کا غیر قانونی تارکین کو بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے بھیجنے کا اعلان

Jan 30, 2025 | 10:06:AM
امریکا کا غیر قانونی تارکین کو بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے بھیجنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا نے غیر قانونی تارکین وطن کو بدنام زمانہ جیل گوانتانوموبے بھیجنے کا اعلان کیا ہے ، صدر ٹرمپ نے ہوم لینڈ سکیورٹی اور پینٹاگون کو گوانتاناموبے میں خصوصی جگہ بنانے کا حکم دے دیا۔
امریکی صدر نے ریکن ریلی ایکٹ پر دستخط کر دیئے یہ نیا قانون غیر قانونی تارکین وطن کی فوری گرفتاری کا پابند بنائے گا، سنگین جرائم میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن کو فوری حراست میں لے کر جیل بھیجا جائے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں جرائم پیشہ افراد کیلئے کوئی معافی نہیں، جوبائیڈن کی سرحدوں سے متعلق پالیسی احمقانہ تھی ، سابق حکومت کی وجہ سے امریکا میں جرائم پیشہ افراد آئے۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے نے وفاقی امداد منجمد کرنے سے متعلق حکمنامہ منسوخ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل,محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی