بنگلہ دیش لیگ میں حیدر علی کی دھواں دار بیٹنگ،4 گیندوں پر4 چھکے لگا کر میچ جتوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) 11 میں پاکستان کے نوجوان بیٹر حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکےلگا کر اپنی ٹیم کو 5 وکٹوں سے میچ جتوا دیا۔
بدھ کو بنگلہ ادیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر علی نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی، رنگپور رائیڈرز کے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چٹاگانگ کنگز کو 18 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،پاکستان کے نعمان علی ٹاپ 5 میں پہنچ گئے
چٹاگانگ کنگز کی اننگز میں 18 واں اوور عاکف جاوید نے کروایا، حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا،حیدر علی نے ہدف کے تعاقب میں 18 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور چوکا شامل تھا، شاندار بیٹنگ کرنے پر حیدر علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔