وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Jan 30, 2025 | 10:28:AM

(24نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، جس میں امن و امان کی صورتحال، چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں اور دورہ امریکا کے دوران ملاقاتوں پر بریف کیا۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِداخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی،محسن نقوی نے وزیرِاعظم کو اپنے حالیہ دورہِ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نے وزیرِ اعظم کو چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا، جس پر شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیرِ اعظم نے کام کی رفتار کو سراہا اور ٹیم کو بروقت کام مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت اور تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ وزیر داخلہ نے ملکی امن و امان کی صورتحال پر بھی شہباز شریف کو بریفنگ دی۔

مزیدخبریں