جرمن انجینئر نے 120 دن پانی کے اندر رہنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جرمن ایرو سپیس انجینئر نے طویل عرصے تک پانی کے اندر رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 59 سالہ جرمن ایرو سپیس انجینئر روڈیگر کوچ نے 120 دن زیرِ آب رہ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے،انہوں نے مذکورہ ریکارڈ گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سوزانا رئیس کی موجودگی میں بنایا۔
سوزانا رئیس نے تصدیق کی ہے کہ روڈیگر کوچ 26 ستمبر کو پانامہ کے علاقے Puerto Lindo کے سمندر کے نیچے 320 سکوائر فٹ کے کیپسول میں منتقل ہوئے تھے اور پورے 120 دن بعد 24 جنوری کو وہاں سے باہر نکلے ہیں۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ پر لوگوں کیلئے ایک اور رازداری سہولت
اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی شہری جوزف ڈٹوری کے پاس تھا جنہوں نے فلوریڈا کی ایک جھیل میں پانی کے اندر 100 دن گزارے تھے۔